Tuesday January 21, 2025

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے ، پاکستان بھی میدان میں آ گیا

اسلام آباد : پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جازان میں حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملے نہ صرف بین الااقوامی قوانین کے منافی بلکہ سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں،پاکستان ایسے حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے خطرات کے خلاف بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے سعودی عرب کے شہر جازان میں حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے سعودی عرب کے جازان گورنیٹ کے علاقے میں کیے گئے۔ ان حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہونے جبکہ شہری انفراسٹرکچر کی تباہی ہوئی۔ ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ ایسے حملے نہ صرف بین الااقوامی قوانین کے منافی بلکہ سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔پاکستان ایسے حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے خطرات کے خلاف بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

نامعلوم افرادکی فائرنگ،پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم ترین رہنما جاں بحق

’کرینہ اور سیف کے بیٹے کا نام بتائیں‘، امتحانی پرچے میں انوکھا سوال، واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانیں

وہ وقت جب قائداعظم نے ذوالفقار علی بھٹو کو نصیحت کی،بابائے قوم نے سابق وزیراعظم کوخط کاکیاجواب دیا؟جانیں

FOLLOW US