Tuesday January 21, 2025

“میئر پشاور کا ٹکٹ فروخت ہوا، شاہ فرمان نے، 5 کامران بنگش نے 2 کروڑ لیے” بڑا الزام لگ گیا

پشاور : خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اہم ترین نشست میئر پشاور کا ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام لگ گیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے الزام عائد کیا ہے کہ میئر پشاور کے ٹکٹ کے لیے گورنر شاہ فرمان نے پانچ کروڑ جب کہ کامران بنگش نے دو کروڑ روپے لیے۔ اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ گورنر نے وزیر اعظم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں میئر پشاور کی نشست جمعیت علماء اسلام کے امیدوار نے بھاری مارجن سے جیتی تھی۔ میئر پشاور کی نشست پر جمعیت علما اسلام (ف) کے امیدوار زبیر خان 62ہزار388ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار رضوان خان 50ہزار659 لے سکے تھے۔

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے ، پاکستان بھی میدان میں آ گیا

نامعلوم افرادکی فائرنگ،پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم ترین رہنما جاں بحق

وہ وقت جب قائداعظم نے ذوالفقار علی بھٹو کو نصیحت کی،بابائے قوم نے سابق وزیراعظم کوخط کاکیاجواب دیا؟جانیں

FOLLOW US