Thursday November 28, 2024

جے یو آئی سب سے بڑی جماعت،پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کے مشترکہ ووٹوں سے بھی زیادہ ووٹ لیے

پشاور : خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام ف (جے یو آئی) سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے جس نے اب تک کے نتائج میں نہ صرف سب سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے بلکہ سب سے زیادہ ووٹ بھی لیے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اب تک تحصیل کونسل کی 64 میں سے 55 نشستوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں ۔ جے یو آئی ف تحصیل کونسل کی 19 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ حکمران جماعت تحریک انصاف 14، آزاد امیدوار آٹھ، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سات، مسلم لیگ ن تین، جماعت اسلامی دو ، پیپلز پارٹی اور ٹی آئی پی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

تحریک انصاف میئر کی ایک اور نشست ہار گئی، فتح کس کے نام رہی؟ آپ بھی جانیے

اب تک کے نتائج میں جے یو آئی نے نہ صرف سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں بلکہ سب سے زیادہ ووٹ بھی لیے ہیں۔ جے یو آئی کے امیدواروں کو اتنے ووٹ پڑے ہیں جتنے پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کو ملا کر بھی نہیں پڑے۔ جے یو آئی نے اب تک چار لاکھ 73 ہزار 886 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ تحریک انصاف کو دو لاکھ 36 ہزار 178 اور آزاد امیدواروں کو ایک لاکھ 67 ہزار 171 ووٹ ملے ہیں۔ اگر تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں کے ووٹ جمع بھی کرلیے جائیں تو یہ چار لاکھ تین ہزار 349 بنتے ہیں جو جے یو آئی کے ووٹوں سے 70 ہزار 573 کم ہیں۔
س کے علاوہ اے این پی کو ایک لاکھ 66 ہزار 762، مسلم لیگ ن کو 72 ہزار 752، پیپلز پارٹی کو 36 ہزار 342 اور جماعت اسلامی کو 32 ہزار 445 ووٹ ملے ہیں۔

خواتین کونسلر کی نشست پر خانہ بدوش خاتون نے میدان مار لیا

اللہ تعالیٰ کے بینک میں اکاؤنٹ کھول کر بڑا فائدہ لے لیا، چھوٹا قد مگر بڑے کام، کچھ لوگ جنہوں نے مثال قائم کر دی

میئر پشاور کی سیٹ پر شکست، تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا

FOLLOW US