Sunday January 19, 2025

خواتین کونسلر کی نشست پر خانہ بدوش خاتون نے میدان مار لیا

بنوں : خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بنوں کی خانہ بدوش خاتون خواتین نشست پر کونسلر منتخب ہوگئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنوں میں خواتین کونسلر کی نشست پرخانہ بدوش شمشاد بیگم نے معرکہ جیت لیا۔غیر سرکاری نتائج موصول ہونے پر بیگم شمشاد اور ساتھیوں نےجیت کا جشن منایاجس میں بچے بڑے سبھی شریک ہوئے، ساتھیوں کے ہمراہ ریلی نکالی اورڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔شمشاد بیگم نے کہا کہ منتخب ہونے پر بےحد خوش ہوں، بستی میں جیت کا جشن منایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وہ مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

اللہ تعالیٰ کے بینک میں اکاؤنٹ کھول کر بڑا فائدہ لے لیا، چھوٹا قد مگر بڑے کام، کچھ لوگ جنہوں نے مثال قائم کر دی

بھارتی مسلمان کی چلتی بس میں سیٹ پر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل۔۔

بلدیاتی انتخابات ، پشاور سے کتنےپریذائیڈنگ افسر لا پتہ ہوگئے،سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

FOLLOW US