Sunday January 19, 2025

اللہ تعالیٰ کے بینک میں اکاؤنٹ کھول کر بڑا فائدہ لے لیا، چھوٹا قد مگر بڑے کام، کچھ لوگ جنہوں نے مثال قائم کر دی

انسان کے اس دنیا میں کامیاب ہونے کا فارمولا آج تک دریافت نہیں ہو سکا ہے کچھ لوگ اس کامیابی کو محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہیں جب کہ کچھ افراد کے نزدیک محنت کا سبب اپنی ذہانت اور اسمارٹنس کو قرار دیتے ہیں جب کہ کچھ افراد اپنی محنت کو قسمت کے ہاتھوں میں سونپ دیتے ہیں۔ لیکن دنیا میں بہت کم افراد ایسے ہوتے ہیں جو نہ تو بظاہر بہت اسمارٹ نظر آتے ہیں اور نہ ہی اپنی کامیابی کو قسمت قرار دیتے ہیں بلکہ ان کا یہ ماننا ہے کہ ان کی کامیابی کا سہرا قدرت کے اس اصول کے سبب ہوتا ہے- جس کے تحت وہ براہ راست اللہ تعالی کے بنک میں اپنی محنت اور جذبے سے اکاؤنٹ کھول لیتے ہیں اور اس کے بعد کامیابی ان کے پیر چومنے لگتی ہے ایسے ہی کچھ افراد کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

بھارتی مسلمان کی چلتی بس میں سیٹ پر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل۔۔

جاوید کوڈو
جاوید کو کوڈو کا نام البیلا نے دیا تھا ٹی وی ڈراموں اور اسٹیج سے شہرت کے آسمان کو چھونے والے جاوید کوڈو نے اپنے چھوٹے قد کے باوجود اپنی بے مثل اداکاری سے ایک مثال قائم کی- اور دنیا بھر میں اپنی اداکاری اور اسٹیج ڈراموں میں پرفارمنس کے لیے بے انتہا سفر کیا- ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کے پاسپورٹ کے ساتوں صفحات پر اتنے ویزے لگے ہیں کہ اب اس پر کسی ویزہ کی اسٹامپ کی جگہ تک نہیں بچی ہے- حالیہ دنوں میں عمر کے اثرات کے سبب مختلف بیماریوں کا شکار جاوید کوڈو اپنے بیٹوں اور بیٹیوں اور ان کی اولاد کے ساتھ ایک خوشگوار وقت گزار رہے ہیں اور ان کے بچے نارمل قدو قامت کا مالک ہیں-

بلدیاتی انتخابات ، پشاور سے کتنےپریذائیڈنگ افسر لا پتہ ہوگئے،سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

اسلام خان
اسلام خان کا تعلق دیر خیبر پختونخواہ سے ہے ان کا قد بھی صرف تین فٹ ہے ان کی باتیں سن کر محسوس ہوتا ہے جیسے ان کو اس زندگی نے تجربات کے حوالے سے بہت آڑے ہاتھوں لیا تبھی اسلام خان کو وقت نے بہت سمجھدار کر دیا- اسلام خان نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ایف اے تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد بطور ویٹر کیا- مگر اس حوالے سے وہ معروف موٹیوشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ کسی بھی نوکری میں دو گھنٹے زیادہ کام کر کے اپنا اکاؤنٹ قدرت کے پاس کھلوا لو اور اس کے بعد دیکھو کہ کامیابی کیسے قدم چومتی ہے- تو اسلام خان نے بھی اسی طرح قدرت کے اکاؤنٹ میں اللہ میاں کے پاس ہر روز دو گھنٹے ایکسٹرا کام کا اکاونٹ کھول لیا جس کے بدلے میں اللہ نے ان کو اتنی کامیابی سے نوازہ کہ جس جگہ انہوں نے بطور ویٹر کام شروع کیا تھا آج اس ہوٹل کی تین برانچز میں بطور مینیجر کام کر رہے ہیں- اسلام خان کو اللہ نے دو بچوں سے بھی نوازہ ہے ان کی بيگم نارمل قدو قامت کی مالک ہیں اور انہوں نے اپنے جیسے تمام اسپیشل لوگوں کو اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کے بجائے اپنے حصے کا کام کریں کوشش کریں اور باقی اللہ پر چھوڑ دیں-

میں وہی کروں گا جو ہمارا دین کہتا ہے، ترک صدر کا شرح سود میں اضافے سےانکار

روزی خان
پاکستانی روزی خان راولپنڈی میں بطور ویٹر کام کرتے ہیں اور ان کا قد بھی صرف چار فٹ ہے مگر اللہ کسی کو راتوں رات شہرت دینا چاہتا ہے تو اس کے ساتھ ویسا ہی ہوتا ہے جیسا روزی خان کے ساتھ ہوا- گزشتہ دنوں کسی نے ان کی تصویر سوشل میڈيا پر شئیر کی اور کے ساتھ ہی مشہور سیریز گیم آف تھرون کے کردار ٹائی ران لینسٹر کی تصویر بھی تھی یہ کردار پیٹر لینڈبرگ نے ادا کیا تھا جو کہ قدرتی طور پر خود بھی کوتاہ قامت انسان ہیں- حیرت انگیز طور پر روزی خان اور پیٹر لینڈز برگ کی شکل اور قد دونوں سے حیرت انگیز حد تک مماثلت رکھتا ہے اس سارے معاملے کا سب سے حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ روزی خان نے نہ تو گیم آف تھرون کی کوئی بھی ‍قسط دیکھی ہے اور نہ ہی وہ یہ جانتا ہے کہ وہ ہالی وڈ کے اداکار کا ہم شکل ہے- سچ ہے کہ انسان قد سے بڑا نہیں ہوتا بلکہ اس کا عمل اس کو کامیاب اور بڑا انسان بناتا ہے

FOLLOW US