Sunday January 19, 2025

حکومت کا آٹا، گھی اور کوکنگ آئل 35 فیصد سستا کرنے کا فیصلہ

سلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سب کو بھیج کر پیچھے سے غائب ہوگئے تھے، پی ڈی ایم نے 2020 میں تاریخیں دینا شروع کیں تاریخیں دیتے دیتے پی ڈی ایم ہی ختم ہوگئی،آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا۔گولڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں اسلام آباد میں انصاف صحت کارڈ ہر خاندان کو فراہم کیا جائے گا، ایک خاندان کے سالانہ 10 لاکھ تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہوجائے گی، راشن کارڈ سے 100 روپے کی چیز 65 روپے میں ملے گی، 100 میں سے 65 آپ دیں گے اور 35 روپے حکومت ادا کرے گی۔اسد عمر نے کہا کہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہے، راول ڈیم سے پانی پنڈی پہنچایا جارہا ہے، 20 کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ لارہے ہیں، 10 ملین گیلن راولپنڈی اور 10 ملین اسلام آباد کیلئے ہے، تین یوسیز میں نئے بنیادی صحت مرکز بننے جارہے ہیں۔

ترکی میں موجود ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ایک مرتبہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

انہوں نے کہا کہ میری پیدائش راولپنڈی کی ہے مگر بات انصاف کی کروں گا، 20 کروڑ گیلن سے 1 کروڑ گیلن کی قیمت پنڈی والوں کو ادا کرنا ہوگی۔اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ چمن جلسے کے بعد پی ڈی ایم کو مشورہ دیا تھا، پہلے بھی فضل الرحمان اسلام آباد سب کو بھیج کر پیچھے سے غائب ہوگئے تھے، پی ڈی ایم نے 2020 میں تاریخیں دینا شروع کیں تاریخیں دیتے دیتے پی ڈی ایم ہی ختم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ انسان نیک نیتی سے محنت کرتا ہے اللہ پھل دیتا ہے، ہم نے خلوص نیت سے کام کرنا ہے۔

سیالکوٹ واقعے پر مولانا طارق جمیل بھی میدان میں آگئے

پاکستان سپر لیگ 7 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا پہلا میچ کراچی اور ملتان کا ہوگا

سیالکوٹ واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، یہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

FOLLOW US