Sunday January 19, 2025

سیالکوٹ واقعے پر مولانا طارق جمیل بھی میدان میں آگئے

لاہور: سیالکوٹ میں غیر ملکی شخص کو سر عام قتل کرنے اور لاش کو جلانے کے واقعے پر مولانا طارق جمیل نے واضح موقف اپنا لیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں ناموسِ رسالت کی آڑ میں غیر ملکی کو زندہ جلا دینے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محض الزام کی بنیاد پر قانون کو ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ، اسلام میں تشدد اورشدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں،علما کرام انتہا پسندی کو روکنے میں مثبت کردار ادا کریں۔ خیال رہے کہ لیدر فیکٹری کے سری لنکن منیجر پرانتھا کمارکو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے۔ اس کے بعد ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر آتش کردیا۔

پاکستان سپر لیگ 7 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا پہلا میچ کراچی اور ملتان کا ہوگا

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کے مطابق سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیج کے ذریعے واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرکے اب تک 50 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کی 48 گھنٹوں میں انکوائری مکمل کی جائے گی اور اگر پولیس کی غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگے ہوئے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سیالکوٹ واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، یہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسد عمرکے جلسے میں شہری نے عمران خان مردہ بادکانعرہ لگادیا،پھرکیاہوا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

FOLLOW US