لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان 27 جنوری کو کھیلا جائے گا، 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں مقابلہ ہوگا۔ پی ایس ایل7 کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا کوالیفائر، ایلیمینیٹر اور فائنل لاہور میں ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کو لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی، آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کیٹیگری شامل ہوگئے ہیں جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔
سیالکوٹ واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، یہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان سپر لیگ 7 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پہلا میچ کراچی اور ملتان کا ہوگا، اعلامیے کے مطابق جمعے کے علاوہ جس دن دو میچز ہوں گے اس دن پہلا میچ دوپہر 2 بجے اور دوسرا شام 7 بجے شروع ہوگا۔ جمعے کو 2 میچز ہونے کی صورت میں پہلا سہ پہر 3 بجے اور دوسرا رات 8 بجے شروع ہوگا۔ جس دن ایک میچ ہوگا اس دن میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے ۔ تمام ٹیمیں کراچی اور لاہور میں یکساں تعداد میں میچز کھیلے گی۔ گروپ مرحلے میں تمام ٹیمیں 10،10 میچز کھیلیں گی جس کے بعد کوالیفائر، ایلیمینیٹر اور پھر فائنل ہوگا۔
اسد عمرکے جلسے میں شہری نے عمران خان مردہ بادکانعرہ لگادیا،پھرکیاہوا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں
یہ پاکستان کیلئے بہت بڑی شرمندگی ہے سیالکوٹ واقعے پر وزیر اعظم کا بیان بھی آگیا
HBL PSL 7: Multan Sultans to open title defence against Karachi Kings.
•PCB’s marquee event to take place from 27 January to 27 February; Karachi to host 15 matches in first-leg, Lahore to stage remaining 19 matches.#PSL2022#PSL7 #CricketRoom #Karachi #Lahore pic.twitter.com/kzCknKgffO— Cricket Room (@cricketroom_) December 3, 2021