Sunday January 19, 2025

ترکی میں موجود ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ایک مرتبہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

انقرہ: ٹک ٹاکر حریم شاہ کو خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔ آئے روز وہ کوئی تنازعہ کھڑا کرتی اور خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں اور اب کی بار وہ ایک بار پھر ترکی میں کچھ مشکل میں گھر گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق حریم شاہ نے اپنے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام اکاﺅنٹس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی اس مشکل کے متعلق بتاتی ہیں کہ وہ اس وقت ترکی ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور موسم کی خرابی کی وجہ سے ان کی پرواز 2گھنٹے لیٹ ہو چکی ہے۔ حریم شاہ کہتی ہے کہ ”میں سوچ رہی ہوں کہ اس فارغ وقت میں کس کو تنگ کروں، کسے پاگل بناﺅں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں ہر لمحے سے لطف اندوز ہونا چاہیے ۔“اس کے بعد حریم شاہ وہاں کے موسم کے بارے میں بتاتی ہیں اور اپنی تشویش کا اظہار کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ”یہاں موسم بہت زیادہ خراب ہے، بہت زیادہ بارش ہوئی ہے اور ابھی تیز ہوا چل رہی ہے۔ خدا خیر کرے۔“واضح رہے کہ حریم شاہ گزشتہ کچھ عرصے سے ترکی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ سیروسیاحت کر رہی ہے۔

سیالکوٹ واقعے پر مولانا طارق جمیل بھی میدان میں آگئے

سیالکوٹ واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، یہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسد عمرکے جلسے میں شہری نے عمران خان مردہ بادکانعرہ لگادیا،پھرکیاہوا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

FOLLOW US