Sunday January 19, 2025

سیالکوٹ واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، یہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سیالکوٹ : پنجاب پولیس نے سیالکوٹ واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے تشدد کرنے اور اشتعال انگیزی میں ملوث ملزمان میں سے ایک مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گرفتار کر لیا ہے۔مرکزی ملزم فرحان ادریس کو ویڈیو میں تشدد کرتے اور اشتعال دلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے واقعہ میں ملوث 100سے زائد افراد کو حراست میں لےلیا ہے، جن کے کردار کا تعین سی سی ٹی وی فوٹیج سے کیا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار سارے معاملہ کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔آر پی او گوجرانولہ، ڈی پی او سیالکوٹ سمیت سینیئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

News Source:DailyPakistan

اسد عمرکے جلسے میں شہری نے عمران خان مردہ بادکانعرہ لگادیا،پھرکیاہوا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

یہ پاکستان کیلئے بہت بڑی شرمندگی ہے سیالکوٹ واقعے پر وزیر اعظم کا بیان بھی آگیا

سیالکوٹ واقعہ ، وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد کتنے افراد کو گرفتار کرلیا گیا؟ترجمان پنجاب حکومت نے بتادیا

FOLLOW US