Tuesday May 14, 2024

عامر لیاقت نے پارلیمنٹ میں لانے والوں کے نام بتادیے

کراچی : پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے ناراض رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارلیمنٹ میں لانے والوں کے نام بتادیے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہناتھاکہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعظم چلے جائیں گے، ووٹنگ مشین کا بل پاس نہیں ہوگا تو میں نے کہا کہ ہم بھی ان سے کھیل لیتے ہیں اسی لیے ایسا کہا کہ لایا گیا ہے۔وسیم بادامی نے پوچھا کہ بتادیں کہ پارلیمنٹ میں آپ کو کون لایا تھا؟ اس پر رکن اسمبلی نے کہا کہ علی محمد خان، علی زیدی، فیصل واوڈا اور فواد چوہدری لائے تھے۔ عامر لیاقت نے کہا کہ اتحادی نہیں ہوں پاکستان تحریک انصاف کا ممبر ہوں، میں ابھی بھی کہتا ہوں مجھے لایا گیا تھا، غیرسیاسی تشخص رکھنے والے شخص کا تاثر غلط ہے۔

ای وی ایم مشین ، وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے ہیکرز کو چیلنج کر دیا

انہوں نے کہا کہ اب کسی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے، میں پی ٹی آئی کا ممبر ہوں۔ یادرہے کہ عامر لیاقت نے استعفیٰ سے متعلق کہا کہ استعفیٰ دیا تھا لیکن اسپیکر اسد قیصر نے اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا پھر وزیراعظم نے استعفیٰ منظور بھی نہیں کیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ عامر لیاقت کو میں اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ پی ٹی آئی کے رکن بھی نہیں تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی شرارت، ایوان سے باہر جاتی اپوزیشن واپس لوٹ آئی

“سود کا دفاع کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتا” ترک صدر نے بڑا اعلان کردیا

FOLLOW US