Monday November 25, 2024

ای وی ایم مشین ، وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے ہیکرز کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے سے متعلق ہیکرز کو ایک مرتبہ پھر سے چیلنج کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے چیلنج کیا کہ کوئی ای وی ایم ہیک کرلے تو اسے 10 لاکھ روپے بطور انعام دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ہیکرز کو آفس بلایا، ہیکرز کوشش کے باوجود ای وی ایم ہیک نہیں کرسکے تھے۔ ہم نے تو ای وی ایم کی ہیکنگ پر 10 لاکھ روپے انعام بھی رکھا ہے، اپوزیشن سے درخواست تھی کہ کم از کم مشین آکر دیکھ ہی لے۔ہماری تیار کی گئی ای وی ایم کو ہیک نہیں کیا جاسکتا، ای وی ایم میں بیٹری نصب ہے جس سے یہ مشین چوبیس گھنٹے کام کرے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی شرارت، ایوان سے باہر جاتی اپوزیشن واپس لوٹ آئی

وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر ہر پارٹی کا اختیار ہوتا ہے اپنے خیالات کا اظہار کرے، اپوزیشن کو ای وی ایم پر ہر سطح پر تسلی کروانے کی کوشش کروائی گئی، لیکن اپوزیشن نے مخالف برائے مخالفت کا رویہ اپنایا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے محدود وسائل میں مشین بنائی ہے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون بھی پاس کروا لیا ہے، ہمارے اتحادیوں کو بھی ای وی ایم پر تحفظات تھے جن کو ہم نے دور کیا۔ اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ لوگ جس طرح سے الیکشن کرواتے رہے ہیں یہ ویسا ہی طریقہ کار چاہتے ہیں۔ انہوں نے شروع ہی سے طے کیا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مخالفت کرنی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا تھا ، جس میں پارلمنٹ نے انتخابی اصلاحات دوسرا ترمیمی بل 2021ء منظور کر لیا۔ مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر رائے شماری کے لیے ترمیمی بل ایوان اور الیکشن ایکٹ دوسرا ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا۔اوور سیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔

’شادی بچانے کے لیے شوہر کا تشدد اور تضحیک بھی برداشت کی‘ اداکارہ متھیرا کے چشم کشا انکشافات

وزیر اعظم عمران خان کے ہم شکل کی رائیونڈ اجتماع میں انٹری، دھوم مچ گئی

FOLLOW US