Thursday May 16, 2024

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی شرارت، ایوان سے باہر جاتی اپوزیشن واپس لوٹ آئی

اسلام آباد : اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت گذشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ گذشتہ روز ایوان سے اپوزیشن واک آؤٹ کرنے لگی تو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ انہوں نے ایک شرارت کی تھی جس کی وجہ سے اپوزیشن واپس آ کر ایوان میں بیٹھ گئی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آپ کی اجازت کے بغیر ایک شرارت کی ہے۔ ہم نے ایسے ہی ٹکرز چلوا دیئے کہ وزیراعظم عمران خان آج مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ تو جو اپوزیشن باہر جا رہی تھی، واپس پارلیمنٹ میں آ گئی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے ایوان میں بیٹھی رہی۔ اجلاس ملتوی ہونے تک اپوزیشن ایوان میں بیٹھی رہی،اپوزیشن انتظار میں تھی کہ وزیراعظم کےخطاب پرہلہ گلہ کرے گی۔

“سود کا دفاع کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتا” ترک صدر نے بڑا اعلان کردیا

یاد رہے کہ گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پارلمنٹ نے انتخابی اصلاحات دوسرا ترمیمی بل 2021 منظور کر لیا گیا۔مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر رائے شماری کے لیے ترمیمی بل ایوان اور الیکشن ایکٹ دوسرا ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا۔ اوور سیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔عالمی عدالت انصاف 2021بل بھی منظور کر لیا گیا۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بل بھی مشترکہ اجلاس میں منظور کے لیے پیش کر دیا گیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بل بھی کثرت رائے سے منظورکر لیا گیا۔ اسپیکر نے زبانی رائے شماری کے بعد بل کی منظوری دی۔وزیراعظم سمیت حکومتی اراکین نے بل منظور ہونے پر پارلیمنٹ کا ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ لیکن اپوزیشن اراکین نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کے ہم شکل کی رائیونڈ اجتماع میں انٹری، دھوم مچ گئی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کردیا گیا،بھارت کی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکنے پر ICCنے کس پاکستانی کھلاڑی کی تعریف کی

FOLLOW US