Monday January 20, 2025

’شادی بچانے کے لیے شوہر کا تشدد اور تضحیک بھی برداشت کی‘ اداکارہ متھیرا کے چشم کشا انکشافات

کراچی: ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ شادی کو بچانے کے لیے نہ صرف انہوں نے گھر اور شوہر کے وہ کام بھی کیے جو انہیں نہیں کرنے چاہیے تھے بلکہ وہ تشدد اور تضحیک بھی برداشت کرتی رہیں۔ نجی نیوز چینل کےپروگرام میں گفتگو کر تےہوئےاداکارہ متھیرا نےکہا کہ شوہر سے جذباتی پیار کیا اور اپنے پیار و شادی کو بچانے کے لیے انہوں نے تشدد اور تضحیک بھی برداشت کی،شوہر سے اتنا پیار کیا کہ وہ یہ ماننے کو بھی تیار نہ تھیں کہ شوہر ان سے پیار ہی نہیں کرتے۔ انہوں نے شادی شدہ زندگی پر بات کرتے ہوئے شوہر کے والدین اور خصوصی طور پر والدہ کے رویے پر بات کی اور کہا کہ ماوں کو سمجھنا چاہیے کہ بیٹے کی شادی کا مطلب اسے کھو دینا نہیں ہوتا، پاکستان میں زیادہ تر مائیں اس خوف کا شکار ہیں کہ شادی کے بعد وہ بیٹے کو کھو دیں گی لیکن ایسا نہیں ہوتا ، جب مائیں اس خوف کا شکار بن جاتی ہیں تو وہ مسائل پیدا کرنے لگتی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے ہم شکل کی رائیونڈ اجتماع میں انٹری، دھوم مچ گئی

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اگر کوئی تعلق یا رشتہ نہیں چل رہا اور اس میں لالچ یا ذلالت آچکی ہے تو اسے ختم کردیں، ایسا نہ سوچیں کہ مذکورہ تعلق کو ختم کرنے سے زندگی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ طلاق ہوجانے کے بعد ان کی مالی حالت خراب ہوگئی تھی اور ان کی جانب سے لوگوں سےمدد مانگنے کے باوجود ان کی مدد نہیں کی گئی، مالی مشکلات کے دنوں میں وہ کئی دن تک بھوکی رہتی تھیں اور صرف دن اور رات میں ایک وقت کا کھانا کھا کر گزارا کر رہی ہوتی تھیں جب کہ ایک سے دوسری جگہ جانے کے لیے وہ رکشوں میں سفر کرنے سمیت پیدل جایا کرتی تھیں۔ خیال رہے کہ متھیرا 2004ءمیں افریقی ملک زمبابوے سے پاکستان آئی تھیں، ان کی پیدائش اور پرورش زمبابوے میں ہی ہوئی تھی، ان کے والد زمبابوے کے اچھے اور نامور سیاستدان ہیں۔ان کی والدہ کا تعلق پاکستان سے ہے اور والدہ کی طلاق ہونے کے بعد وہ زمبابوے سے پاکستان آئی تھیں، انہوں نے ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ شوز سے میزبانی کا آغاز کیااورپھر ماڈلنگ شروع کی،اگست 2014ء میں انہوں نے پنجابی گلوکار کار فلنٹ جے سے شادی کی تھی تاہم چار سال بعد 2018ء میں ان کی طلاق ہوگئی تھی، متھیرا کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کردیا گیا،بھارت کی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکنے پر ICCنے کس پاکستانی کھلاڑی کی تعریف کی

میرے خاوند عمر شریف کی موت کے ذمہ دار ان کی اہلیہ زریں اور بیٹا جواد ہیں ، مفتی تقی عثمانی کو مرحوم کامیڈین کا جنازہ کیوں نہیں پڑھانے دیا گیا

FOLLOW US