Wednesday January 22, 2025

مذاکرات کامیاب ‘ تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے ، یہ لوگ منگل کی شام تک مرید کے میں ہی بیٹھیں گے ، شیخ رشید احمد

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ، تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے۔ جنگ کی میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ معاہدے میں طے پایا کہ یہ لوگ منگل کی شام تک مرید کے میں ہی بیٹھیں گے ، مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک معاملہ حل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے دھرنے کی وجہ سے لاہور میں صورتحال بگڑی ، لاہور میں مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا جس سے 2 اہلکارشہید ہو گئے ، شہید ہونے والوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اور کانسٹبل خالد جاوید شامل ہیں، خالد جاوید چوکی میئو گارڈن جبکہ ایوب تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا ، ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پاک بھارت ٹی ٹونٹی ٹاکرے سے قبل ہی پاکستان کو جیت کی خوشخبری سنا دی گئی، شائقین کیلئے بڑی خبر

انا للہ وانا الیہ راجعون پاکستانی سیاست یتیم ہو گئی، ن لیگ کی اہم ترین شخصیت انتقال کر گئیں ،شریف خاندان غم سے نڈھال

انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم بھی پھینکے ، پولیس نے مظاہرین کو توڑ پھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر روکا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے ڈنڈوں کا استعمال اورپتھراؤ کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی احتجاج اور دھرنے کے پیش نظر کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بند کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے ، اندرون شہر بیشتر راستے بند کردیے گئے ہیں، سکستھ روڈ پر کنٹینرز لگا کر فیض آباد کی طرف جانے والا راستہ بند کردیا گیا ہے، فیض آباد اوجڑی کیمپ کی روڈ کو بھی بند کرکے سیل کر دیا گیا ہے ، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک بند کر دی گئی ہے، سڑکیں بلاک ہونے سے لوگوں کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہے۔

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا سعودی عرب میں نکاح ، معروف صحافی کا دعویٰ، تصویر بھی جاری کردی

ترک صدر نے امریکہ سمیت 10ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا

FOLLOW US