Saturday May 4, 2024

پاک بھارت ٹی ٹونٹی ٹاکرے سے قبل ہی پاکستان کو جیت کی خوشخبری سنا دی گئی، شائقین کیلئے بڑی خبر

دبئی: جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر اور کمنٹیٹر ڈیل اسٹین نے پاکستان اور بھارت کے میچ میں پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان فیورٹ ہے، پاکستان کی بولنگ لائن بہت مضبوط ‏ہے۔بھارت کی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بھونیشور کمار کی جگہ محمد شامی کو پلیئنگ ‏الیون کا حصہ بنانے کا مشورہ بھی دیا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رائنا نے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک بہترین لیڈر ہیں ،بابراعظم دنیا کے معروف ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ اچھی بیٹنگ اور اچھی کپتانی ساتھ ساتھ چلتی ہے۔آئی سی سی کے لیے لکھے گئے ایک کالم میں انہوں نے کہا کہ اتوار کے کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے بہت زیادہ جذبہ ہوگا۔

انا للہ وانا الیہ راجعون پاکستانی سیاست یتیم ہو گئی، ن لیگ کی اہم ترین شخصیت انتقال کر گئیں ،شریف خاندان غم سے نڈھال

ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم دونوں بہترین لیڈر ہیں ،دونوں ٹیموں کے کپتان پرفارم کریں گے تو اس کا اثر بھی ٹیم پر ہو گا ۔پاکستان کے خلاف کھیلنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے انہوں کہا کہ دونوں ٹیمیں اپنے پورے دل سے مقابلہ کرتی ہیں ،جب ہندوستان اور پاکستان کھیلتے ہیں تو یہ ہمیشہ دلچسپ اور شائقین کے لیے اچھا ہوتا ہے،لاکھوں لوگ تفریح کی توقع رکھتے ہیں اور وہ کبھی مایوس نہیں ہوتے۔

ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹیوں کے دوران خطرناک ملزم کو ڈرامائی انداز میں پکڑ لیا

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا سعودی عرب میں نکاح ، معروف صحافی کا دعویٰ، تصویر بھی جاری کردی

FOLLOW US