Wednesday January 22, 2025

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا سعودی عرب میں نکاح ، معروف صحافی کا دعویٰ، تصویر بھی جاری کردی

ریاض : معروف صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صاحبزاد کا سعودی عرب میں نکا ح ہو گیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے بتا یا کہ خاتون اول کی صاحبزادی کا سعودی عرب میں نکاح مسجد نبویﷺ میں ایک تقریب میں انجام پایا۔یہ تقریب 12 ربیع الاول کے دن ہوئی۔انہوں نے بتا یا کہ بشریٰ بی بی کی صاحبزاد ی کا نکاح محمد شیخ کے ساتھ انجام پایاجس میں خاندان کے افراد اوردوستوں نے شرکت کی۔ان کا کہنا تھا کہ نکاح کے بعد جوڑا عمرہ کررہا ہے۔زاہد گشکوری نے مزید کہا کہ لاہور میں شادی کی تقریب 10نومبر کو ہو گی ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ موجود ہیں ۔

ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹیوں کے دوران خطرناک ملزم کو ڈرامائی انداز میں پکڑ لیا

انا للہ وانا الیہ راجعون پاکستانی سیاست یتیم ہو گئی، ن لیگ کی اہم ترین شخصیت انتقال کر گئیں ،شریف خاندان غم سے نڈھال

ترک صدر نے امریکہ سمیت 10ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا

FOLLOW US