Wednesday January 22, 2025

ترک صدر نے امریکہ سمیت 10ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکہ، فرانس اور جرمنی سمیت مغربی ممالک کے 10 سفارتکاروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مغربی مالک کے 10 سفیروں نے مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں پیرس میں پیدا ہونیوالے سماجی کارکن عثمان کاوالا کی ترکی میں مسلسل حراست پر تنقید کی تھی۔ اردوان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے وزیر خارجہ کو حکم دیا ہے کہ ان 10 سفیروں کو جتنی جلدی ممکن ہو ناپسندیدہ شخصیت (پرسونا نون گراٹا) قرار دیا جائے۔ یہ اصطلاح کسی بھی شخص کو ملک بدر کرنے سے پہلے استعمال کی جاتی ہے۔جن ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا ان میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سویڈن شامل ہیں۔انہوں نے ان افراد پر ’نامناسب‘ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں اس دن یہاں سے چلے جانا چاہئے جب وہ ترکی کو نہیں جانتے، ہم ان کی اپنے ملک میں مزید میزبانی نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر قدم رکھنے سے پہلے جوتے اتار دیے

پیٹرول پر سبسڈی کیلئے مختلف تجاویز زیر غور پونے دو کروڑ موٹر سائیکلز کیلئے فیول سبسڈی 20 سے 40 ارب روپے ہوگی

50فیصد پاکستانی شلوار قمیض کیوں پہنتے ہیں ؟ مہوش حیات نے ایسی وجہ بتا دی کہ پاکستانی سن کر آگ بگولا ہو گئے

FOLLOW US