Friday April 19, 2024

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت نے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی چھائی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ کی ملکی تاریخی سطح 172 روپے 80 روپے پر پہنچ گیاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی کا رجحان چھایا ہواہے ، گزشتہ روز 100 انڈیکس میں شدید کمی دیکھنے میں آئی تھی جس پر کاروبار کو معطل بھی کیا گیا ۔ آج کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 44 ہزار 366 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں کچھ بہتری ہوئی اور انڈیکس 44 ہزار 464 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یونہی برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ، اس وقت انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور مارکیٹ 44 ہزار 140 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔

جن جن کے پاس پرائز بانڈز ہیں وہ نکال لیں اس سے پہلے کہ وہ سادہ کاغذ کےٹکڑے بن جائیں ، حکومت کا ہنگامی اعلان

پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں، کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

پنجاب میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، متاثرین کی تعداد ایک ہزار659 تک پہنچ گئی

FOLLOW US