Monday January 20, 2025

پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں، کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : پاکستان میں ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم پھوڑنے کی تیاریاں کرلی گئیں، یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پٹرول پانچ روپے 25 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت ساڑھے تین روپے تک بڑھ سکتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا انحصار پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس پر ہوگا۔ اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی پانچ روپے 62 پیسے جب کہ ڈیزل پر پانچ روپے 14 پیسے ہے جس میں اضافے کا امکان ہے۔

پنجاب میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، متاثرین کی تعداد ایک ہزار659 تک پہنچ گئی

ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان،محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

آپ کا بیٹا اب واپس آگیا ہے اب روئیں نہیں۔ جانیے ایک بیٹا 70 سال بعد اپنی ماں سے کس طرح ملا؟ حقیقت آپ کو بھی رلا دے گی

FOLLOW US