Sunday January 19, 2025

پرانے وقت میں مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ سناتی تھیں، آجکل بچوں کو موبائل پکڑا دیا جاتا ہے، ابرار الحق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کے دوران پرانے وقت کی ماوں اور آج کل کے دور کی ماوں کے رویے کا دلچسپ انداز میں موازنہ کیا گیا۔ رہنما تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ پرانے وقت میں مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ سناتی تھیں، آجکل بچوں کو موبائل پکڑا دیا جاتا ہے۔ بچپن میں ہم جب اپنی ماں کی گود میں ہوتے تھے تو ہمیں کلمہ سنایا جاتا تھا۔ جبکہ آج کل ماں بچے کے ہاتھ میں موبائل فون دے کر بے بی شارک کا گانا لگا دیتی ہے۔

میسی کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے بھی اپنا کلب چھوڑ دیا، اب کس کلب کی طرف سے کھیلیں گے؟

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف فوجداری کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

ابرار الحق کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کئی افراد ویڈیو کو تفریح کا ذریعہ سمجھتے ہوئے خوب لطف اندوز ہوئے، جبکہ کئی افراد نے ابرار الحق کی ویڈیو کو لے کر سنجیدہ بحث کا آغاز کر دیا۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کی رائے میں ابرار الحق نے بات تو مذاق کے انداز میں کی، تاہم یہ معاملہ ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکا ہے۔ لوگوں کی رائے میں کم سن بچوں میں موبائل فون کے استعمال کی عادت ایک تشویش ناک بات ہے۔ والدین کو چاہیئے کہ چھوٹے بچوں کو موبائل فون کے استعمال کی عادت ڈالنے کی بجائے انہیں ایسی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں جو ان کی بہتر نشونما کا باعث بنیں۔

ابرارالحق، عیسیٰ خیلوی،عمران اسماعیل تین گویئے حکومت کی3 سالہ کارکردگی ہے مولانا فضل الرحمان

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی

FOLLOW US