Sunday January 19, 2025

میسی کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے بھی اپنا کلب چھوڑ دیا، اب کس کلب کی طرف سے کھیلیں گے؟

روم: اٹلی کے فٹبال کلب جوائنٹس کے منیجرماسیمیلانو الیگری نے اعلان کیا ہے کہ سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو جوائنٹس کی طرف سے مزید نہیں کھیلیں گے،انہوںنے کہا ہے کہ رونالڈو کو کل کے میچ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ رونالڈو نے کلب کی ترقی کیلئے کردار اد ا کیا، اس کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔دوسری جانب پرتگال سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ فٹ بالر رونالڈو اپنے اہل خانہ سمیت اٹلی سے روانہ ہو گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سپورٹس کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو اپنے سابق کلب مانچسٹر یونائیٹد کی جانب سے کھیلیں گے ۔

ابرارالحق، عیسیٰ خیلوی،عمران اسماعیل تین گویئے حکومت کی3 سالہ کارکردگی ہے مولانا فضل الرحمان

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف فوجداری کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی

سکولوں میں سیرة النبىﷺ پڑھانے کااعلان خوش آئند ہے ، مفتی تقی عثمانی

FOLLOW US