Friday May 3, 2024

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف فوجداری کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور: مینار پاکستان واقعہ میں جنسی ہراسگی کا شکار ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا،درخواست میں آئی جی پنجاب و سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار رانا سکندر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے فالورز کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دی،مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس دو بار بچ نکلنے کا موقع تھا لیکن وہ وہاں ٹھہری رہی،عائشہ اکرم نے فینز کو دعوت دینے کے بعد مینار پاکستان کی سکیورٹی کو اس بارے آگاہ نہیں کیا اور واقعہ کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، لہذا استدعا ہے کہ ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائے ، عدالت ٹک ٹاکرز کا پبلک مقامات سے فینز سے ملنے کیلئے ایس او پیز بنانے کا بھی حکم جاری کرے۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی

سکولوں میں سیرة النبىﷺ پڑھانے کااعلان خوش آئند ہے ، مفتی تقی عثمانی

شیخ رشید کی حکومت کے بقیہ 2 سالوں میں بڑے بڑے لوگوں کے جیل جانے کی پیشگوئی

FOLLOW US