Saturday November 23, 2024

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شام سے بدھ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مون سون ہوائیں 27 اگست کی شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی جس کے باعث 27 اگست کی شام سے 01 ستمبر کے دوران پنجاب، کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاوالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، فیصل آباد ، سر گودھا، میا نوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان، گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ) میں وقفے وقفے سے تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سکولوں میں سیرة النبىﷺ پڑھانے کااعلان خوش آئند ہے ، مفتی تقی عثمانی

اس کے علاوہ 29 اگست کی رات سے 31 اگست کے دوران دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔30 اگست کی شام سے 01 ستمبر کے دوران ٹانک ،کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر،لیہ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، ، خا نیوال، ملتان، کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ڑوب، مو سی خیل، کو ئٹہ ، ز یا رت اور قلات میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔

شیخ رشید کی حکومت کے بقیہ 2 سالوں میں بڑے بڑے لوگوں کے جیل جانے کی پیشگوئی

سڑکوں پرجوکربن کرچہروں پرمسکراہٹ بکھیرنے والی حمیراکی رلادینے والی کہانی

FOLLOW US