Sunday January 19, 2025

ابرارالحق، عیسیٰ خیلوی،عمران اسماعیل تین گویئے حکومت کی3 سالہ کارکردگی ہے مولانا فضل الرحمان

ملتان : جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ابرارالحق، عیسیٰ خیلوی،عمران اسماعیل تین گویئے 3 سالہ حکومتی کارکردگی ہے، حیرت ہے کہ کارکردگی دکھانے بیٹھے لیکن ان کی آنکھوں میں کوئی حیا کی چیز ہے؟ قوم نے تسلیم کرلیا یہ نااہل اور ناجائز حکومت ہے،ان کی کوئی کارکردگی نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تو ہر روز انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ انتخابات آج یا کل ہوجانے چاہئیں، تحریک کیلئے ٹائم فریم نہیں ہوتا بلکہ دیر تک چلتی ہیں۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ آپ کی خوش فہمی کو دور کردینا چاہتا ہوں، یہاں کوئی حکومت نہیں ہے، عمران اور پی ٹی آئی کی کوئی حکومت نہیں ہے، پاکستان میں حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے،وہی تمام سویلین ، خارجہ اور اندرونی معاملات طے کررہے ہیں، تصویر اور نمائش کیلئے عمران خان کو سامنے لے آتے ہیں۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف فوجداری کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی

مہنگائی کیلئے عوام کی برداشت ختم ہوچکی ہے، اپوزیشن کو اس کیلئے مئوثر حکمت عملی اپنانی چاہیے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کا ایک نیا آلہ ایجاد کیا گیا ہے۔ نوازشریف سے ابھی رابطہ نہیں ہوا، لیکن کل ویڈیو لنک پر رابطہ ہوگا۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ایک بات ذہن میں رکھیں میں سیاسی کارکن ہوں، طویل عرصہ خارجہ معاملات سے وابستہ رہا ہوں،خارجی امور ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے یہ کسی فرد یا پارٹی کی ذمہ داری نہیں ہوتی میں ریاست سے آگے نہیں نکلنا چاہتا۔ سیدھی بات ہے ہم جمہوری جدوجہد کررہے ہیں، ہمارا نظریہ برقرار ہے، پوری قوم نے تسلیم کرلیا کہ یہ نااہل اور ناجائز حکومت ہے، کوئی کارکردگی نہیں ہے، بعض دفعہ ہوتا ہے غلط طریقے سے آکر بھی اچھی کارکردگی سے کمزوری کو چھپا لیتے ہیں، لیکن یہاں تو کارکردگی بھی ایسی سامنے آئی ، حیرت ہے کہ ان کی آنکھوں میں کوئی حیا کی چیز ہے؟ تین سالہ کارکردگی قوم کو دکھانے کیلئے بیٹھے لیکن تین سالہ کارکردگی یہ تھی ایک ابرارالحق، عیسیٰ خیلوی اور عمران اسماعیل تین گویئے تین سالہ کارکردگی ہے۔

سکولوں میں سیرة النبىﷺ پڑھانے کااعلان خوش آئند ہے ، مفتی تقی عثمانی

شیخ رشید کی حکومت کے بقیہ 2 سالوں میں بڑے بڑے لوگوں کے جیل جانے کی پیشگوئی

FOLLOW US