جامشورو : صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے کراچی جارہی تھی کہ اس دوران کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تاہم اس حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد کراچی کا مین ٹریک مکمل بند ہوگیا اور مسافر ٹرینوں کی روانگی بند کردی گئی جب کہ ریسکیو کے لیے عملے کو طلب کیا گیا اور جلد ٹریک بحال کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ محکمہ ریلوے کی نا اہلی کے باعث ٹرین حادثات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے چند روز قبل جامشورو میں مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی تھی ، اس حوالے سے ریلوے ذرائع نے بتایا کہ اس مرتبہ حادثہ کوٹری ڈاؤن یارڈ میں پیش آیا، جہاں کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے نتیجے میں ڈاؤن یارڈ سے مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے ،
عالمی برادری افغانستان پر دباو ڈالنے کے بجائے مدد کرے : چین
اس حوالے سے ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں تین سو فٹ ٹریک متاثر ہوا، واقعے کے بعد ریلوے کی امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔ گذشتہ ماہ کراچی پشاور ریلوے ٹریک پر ایک اور ٹرین کو خوفناک حادثہ پیش آیا، لیکن معجزانہ طور پر اس حادثے میں نہ تباہی مچی نہ ہی کسی قسم کا جانی نقصان ہوا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ٹنڈو آدم کے علاقے میں پھاٹک میں پھنسے گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن اور بریک وین تباہ ہوگئی جبکہ پھاٹک میں پھنسے ٹرک کو بھی نقصان پہنچا ۔
ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟ کہانی میں نیاموڑ آگیا
رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔فیاض الحسن چوہان
لاہور کے پارک میں ایک اور لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
واقعہ سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خاتون کے گھر کے ڈرائنگ روم میں سکیورٹی دینے لگے