Sunday January 19, 2025

مسلسل 6 شکستوں کے بعد کراچی کنگز کے پاس پلے آف مرحلے سے باہر ہونے سے بچنے کا آخری موقع

لاہور : کراچی کے کپتان بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 7 کے سلسلے میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے ساتویں میچ کے سلسلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئے ہیں۔ مسلسل 6 شکستوں کے بعد کراچی کنگز کے پاس پلے آف مرحلے سے باہر ہونے سے بچنے کا آخری موقع ہے۔ اس میچ میں کراچی کے کپتان بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا اور حسب روایت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز تمام 6 میچز میں شکست کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 3 فتوحات اور بہتر رن ریٹ کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

‘شاہد آفریدی کو پہلی دفعہ نیٹ میں دیکھا، پی ایس ایل سے لالہ کی دستبرداری پر وسیم اکر م کا شاندار بیان

بتایا گیا ہے کہ مسلسل 6 میچز میں شکست کے باوجود کراچی کنگز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے مکمل طور پر باہر نہیں ہوئی۔ اگر اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں سے 2 ٹیمیں اپنے بقیہ تمام میچز ہار جائیں، اور کراچی کنگز اپنے بقیہ چاروں میچز میں فتح حاصل کر لے، تو اس صورت میں بابر الیون پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کر لے گی۔ یہاں واضح رہے کہ ملتان سلطانز 6 فتوحات کے ساتھ پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کر چکی، جبکہ لاہور قلندرز بھی 5 فتوحات کے ساتھ پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرنے سے صرف ایک فتح کی دوری پر ہے۔

پاکستانیوں کی چیخیں مریخ تک ، 16فروری کو پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں

پی ایس ایل7 ، 100 فیصد کرکٹ شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

FOLLOW US