Sunday January 19, 2025

اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس پرعام تعطیل کا اعلان تمام سرکاری و نجی دفاترز اورتعلیمی ادارے بند رہیں گے

راولپنڈی: راولپنڈی میں18 دسمبر کو اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، 18 دسمبر کو راولپنڈی میں تمام سرکاری و نجی دفاترز اورتعلیمی ادارے بند رہیں گے، کینٹ اور سٹی کے علاقوں میں چھٹی ہوگی۔ ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے 18 دسمبر کو اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اٹھارہ دسمبر کو کینٹ اور سٹی میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 18 دسمبر کو راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یاد رہے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تیرہ دسمبر سے بیس دسمبر تک بند کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی 13 دسمبر سے 20 دسمبر تک چھٹیاں ہوں گی۔

پٹرول کی قیمت میں پانچ ، سات نہیں بلکہ کتنے روپے تک کمی کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ

او آئی سی کے وزرائے خارجہ کانفرنس 18 سے 19 دسمبر کو ہوگی، وزرائے خارجہ کانفرنس کے باعث اسمبلی سیکرٹریٹ میں صرف متعلقہ افراد ڈیوٹی کریں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر ملازمین کو ایمرجنسی کی صورت میں بلایا جاسکتا ہے۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان 19 تاریخ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے،ہم نے دیکھنا ہے کہ کیسے ہم انسانی بحران پر قابو پانے میں افغان شہریوں کی معاونت کر سکتے ہیں،اگر ہم ایسا نہ کر پائے تو اس کے شدید مضمرات ہوں گے، اور مضمرات محض ایک خطے تک محدود نہیں رہیں گے۔

برقع موٹرسائیکل کے پہیےمیں پھنس گیااورپھر۔۔۔گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ اکرم بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

مولانا کو مال دیں اور جو مرضی کریں۔۔ وفاقی وزیر نے مولانا فضل الرحمان کے کردار پر نگلیاں اٹھادیں ،شدید الزامات

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل ٹیم کے کپتان نے مفت میں پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان کردیا

FOLLOW US