Sunday January 19, 2025

برقع موٹرسائیکل کے پہیےمیں پھنس گیااورپھر۔۔۔گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ اکرم بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

لاہور:گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ اکرم موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق شاہدرہ ٹول پلازہ کے قریب عائشہ اکرم کا برقع موٹرسائیکل کے پہیےمیں پھنس گیا جس کے باعث وہ سنبھل نہ سکیں اور موٹر سائیکل سے گِر گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سے گرنے پر عائشہ اکرم کی ناک کی ہڈی فریکچر ہوگئی جبکہ جسم پرچوٹیں بھی آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق عائشہ اکرم بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بازار جا رہی تھیں، عائشہ اکرم کو کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی ۔واضح رہے کہ رواں برس 14 اگست کو مینارِ پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے درندگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔واقعے میں اس وقت ٹوئسٹ آیا، جب متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے اپنے دوست عامر عرف ریمبو کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔

مولانا کو مال دیں اور جو مرضی کریں۔۔ وفاقی وزیر نے مولانا فضل الرحمان کے کردار پر نگلیاں اٹھادیں ،شدید الزامات

گرفتاری کے بعد ملزم ریمبو نے الزام عائد کیا تھا کہ عائشہ اکرم مقدمے کے ملزمان سے 5، 5 لاکھ روپے لینا چاہتی تھی، میں نے اسے کہا کہ رقم کے پیچھے نہ بھاگو۔ریمبو کا کہنا تھا کہ سمجھانے پر عائشہ اکرم نے غلیظ زبان استعمال کی، اس نے دھمکی دی کہ اس کے مطابق بیان نہ دیا تو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ملزم ریمبو نے عائشہ اکرام کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں ہی جانتا ہوں کہ کس طرح عائشہ کو ہجوم سے زندہ لے کر گھر آیا تھا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی نواز شریف کو سزا دینے کے حوالے سے آڈیو ٹیپ جعلی نکلی، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل ٹیم کے کپتان نے مفت میں پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان کردیا

FOLLOW US