Monday January 20, 2025

مولانا کو مال دیں اور جو مرضی کریں۔۔ وفاقی وزیر نے مولانا فضل الرحمان کے کردار پر نگلیاں اٹھادیں ،شدید الزامات

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کی ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ٹانک میں جلسے سے خطاب کے دوران علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عورت کی حکمرانی حرام ہے، عورت کے لیے غیر مرد نامحرم ہے لیکن جب مولانا مریم کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو خوشی سے ان کی بانچھیں کھل اٹھتی ہیں اور جب اپنے لوگوں میں آتے ہیں تو کیسا منہ بنا لیتے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کل مولانا کیا بنا ہوئے ہیں پتا ہے آپ کو ’ مینوں نوٹ دکھا، میرا موڈ بنے۔‘ مطلب یہ کہ آپ کو جہاں دھرنا دینا ہو، آپ نے جتنی بڑی چوری کرنی ہو، مولانا فضل الرحمان کو مال دے کر بھیج دیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی نواز شریف کو سزا دینے کے حوالے سے آڈیو ٹیپ جعلی نکلی، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل ٹیم کے کپتان نے مفت میں پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان کردیا

حادثہ یا بدلہ؟ مینارِ پاکستان کی متاثرہ عائشہ اکرم کے حوالے سے افسوسناک خبر

FOLLOW US