Sunday November 24, 2024

پٹرول کی قیمت میں پانچ ، سات نہیں بلکہ کتنے روپے تک کمی کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ پاکستان کے عوام کو ملنے کا بھی امکان پیدا ہوگیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کمی آئی ہے اور خام تیل کی قیمت 74 ڈالر تک گر چکی ہے۔ پاکستان کی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں کم قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ 13 روز کے دوران 68 تا 74 ڈالر فی بیرل کے حساب سے تیل خریدا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سستا تیل خریدے جانے کی وجہ سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے فی لٹر تک کمی آسکتی ہے تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ ٹیکس کی سطح کا تعین کرنے کے بعد ہوگا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ سے 10 روپے تک کمی کی تجویز دی ہے تاہم اگر پٹرولیم لیوی بڑھتی ہے تو پٹرول چار روپے سستا ہوگا اور اگر ٹیکس دوگنا کردیا جاتا ہے تو اس صورت میں قیمتیں برقرار بھی رہ سکتی ہیں۔

برقع موٹرسائیکل کے پہیےمیں پھنس گیااورپھر۔۔۔گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ اکرم بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

مولانا کو مال دیں اور جو مرضی کریں۔۔ وفاقی وزیر نے مولانا فضل الرحمان کے کردار پر نگلیاں اٹھادیں ،شدید الزامات

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی نواز شریف کو سزا دینے کے حوالے سے آڈیو ٹیپ جعلی نکلی، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

FOLLOW US