Sunday January 19, 2025

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ پہلی مرتبہ ولادی پیر پوٹن کے دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے بدھ کے روز وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔ اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ پہلی مرتبہ ولادی پیر پوٹن کے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور علاقائی استحکام کیلئے ایک پرامن ، محفوظ اور مستحکم افغانستان بہت ضروری ہے۔ افغانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے علاوہ ایک جامع سیاسی تصفیہ بھی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ تھا۔ اب افغانستان میں قیام امن کے لئے سیاسی مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنا بہترین راستہ ہے۔

پی ٹی آئی حکومت3 سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد سے زائد اضافہ کرچکی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے لوگوں کی مدد جاری رکھنی چاہیئے، تاکہ انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ رابطے کے دوران وزیراعظم اور روسی صدر کے درمیان پاک روس تعلقات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ عمران خان نے ولادی پیر پوٹن کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت بھی دی۔ یہاں واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں افغانستان کے مسئلے کے حوالے سے پاکستان کے کردار کی اہمیت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھی افغانستان کے بحران کے حل کیلئے ایک ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے بھارت منفی پروپیگنڈا کرنے سے باز رہے، بھارت سمیت کسی کو داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان افغان طالبان

مینارپاکستان واقعے کے بعد دئیےگئے بیان پرمفتی بھی اقرارالحسن کے حق میں بولتے ہوئے روپڑے

FOLLOW US