Sunday November 24, 2024

پی ٹی آئی حکومت3 سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد سے زائد اضافہ کرچکی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے

اسلام آباد :قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی سنگ دلی اور ظلم ہے، پی ٹی آئی حکومت3 سال میں ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد سے زائد اضافہ کرچکی ہے، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کورونا کی ہلاکت خیزی کے باعث عوام طبی ہنگامی صورتحال کا شکار ہیں، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام اور سنگ دلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت 3 سال میں 500 فیصد سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی کرچکی ہے جس میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات، عوام کو علاج اور ٹیسٹ کی فراہم کی گئی سہولیات بھی موجودہ حکومت نے چھین لیں۔

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے بھارت منفی پروپیگنڈا کرنے سے باز رہے، بھارت سمیت کسی کو داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان افغان طالبان

مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی ماری عوام پر یہ نیا عذاب انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ عمران نیازی کہتے تھے کہ ہم سڑکیں نہیں بنائیں گے، انسانوں پر خرچ کریں گے، صحت اور تعلیم کے لئے وسائل فراہم کریں گے۔ لیکن انہیں اب کوئی وعدہ یاد نہیں کیونکہ انہیں یوٹرن لینے کی عادت ہے۔ اسی طرح نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات میں کی قیمتوں میں اضافہ قابل افسوس ہے، یہ وہ واحد کابینہ ہے جو ہر چیز کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیتی ہے۔ کورونا وبا کے وقت ادویات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے کابینہ نے اضافے کی منظوری دی ہے۔ کابینہ چینی پر سبسڈی جبکہ غریبوں کے لئے ادویات مہنگی کرنے کی منظوری دیتی ہے، گزشتہ سال ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی نے 253 ادویات کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔ ادویات اسکینڈل کے بعد حکومت کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے تھی، ادویات اسکینڈل پر حکومت کا احتساب کیوں خاموش رہا، نہیں معلوم کہ ادویات اسکینڈل میں کس کو سزا ملی۔

شاہد آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سونپے جانے کا امکان

حکومت نے 3 سال میں متعد بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، تباہی سرکار نہیں چاہتی کہ مریض زندگی بچانے کی ادویات بھی خرید سکے۔ ادویات کی قیمتون میں اضافہ قابل مذمت ہے، کابینہ فیصلہ واپس لے۔ یاد رہے گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے 12ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اگرادویات کی قیمت نہیں بڑھاتے تو ادویات بلیک میں چار گنا مہنگی فروخت ہوں گی، ڈالر مہنگا ہونے سے ادویات کا خام مال مہنگا ہوگیا ہے، پاکستان میں پہلی بار37 نئی ادویات کی مینوفیکچرنگ شروع کررہے ہیں۔

مینارپاکستان واقعے کے بعد دئیےگئے بیان پرمفتی بھی اقرارالحسن کے حق میں بولتے ہوئے روپڑے

FOLLOW US