ٹک ٹاکر گرل عائشہ اکرام اوررکشے میں جانے والی ماں بیٹیوں کے ساتھ کی گئی ز ی ا د ت ی پرجہاں پوری قوم سوگوارہے وہیں لوگ مشہوراینکرپرس اقرارالحسن کے اس بیان کی تنقید کررہے ہیں کہ انہوں نے کہاکہ اس معاشرے میں خدامجھے بیٹی نہ دے لیکن کوئی اس بات کی گہرائی کوسمجھنے کی کوشش نہیں کررہاکہ بیٹی جیسی نعمت کونہ دینےکابیان اقرارالحسن نے کیوں دیا؟اس پربات کرتے ہوئے نجی ٹی وی کے اینکرپرسن اویس ربانی نے مفتی حنیف اورسوشل میڈیاورکرعالیہ صارم برنی کومدعو کیاپروگرام میں اپنے جوابات دیتے ہوئے دونوںمہمانوں نے اقرارالحسن کی بات سے اتفاق کیا۔مفتی محمد حنیف قریشی نے کہاکہ اقرارکے جذبات سمجھیں وہ باپ ہے اس نے بالکل ٹھیک بات کہی ہے میری بیٹیاں بھی باہرجاتی ہیں بازارجاتی ہیں اورکوئی ایسے بیٹھے بیٹھے ان کی بے حرمتی کردے توپھرمیں کیاسوچوں گا۔میں تو جیتے جی مر جاؤں گا، مجھے تو کسی کے سامنے آنکھ اٹھانے اور سانس لینے سے بھی ڈر لگنے لگے گا،
آپ سمھجھیں تو صحیح اس کو وہ بالکل ٹھیک بات کر رہا ہے کہ ایسے معاشرے میں خدا اس کو بیٹی نہ دے، ہر باپ یہی کہے گا نا، وہ طمانچے مار رہا ہے، اس قوم کو ٹھڈے مار رہا ہے، طعنہ دے رہا ہے، وہ بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے۔عالیہ صارم برنی کہتی ہیں کہ ایک لمحے میں دل دہل گیاکہ اتنے بڑے مفتی کاجوحال ہے وہ کس کرب سے گزرتے ہوئے یہ باتیں کررہے ہیں وہ بالکل ٹھیک بات کررہے ہیں۔
لاہور میں ماں، بیٹی سے زیادتی واقعے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی