اسلام آباد، لندن : پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد ان کے سابق برادر نسبتی بین گولڈ سمتھ کا موقف بھی آگیا۔ ماہر ماحولیات بین گولڈ سمتھ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’میرے بہنوئی عمران خان ایک اچھے اور معزز آدمی ہیں، اپنے ملک کیلئے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں ، وزیر اعظم کے طور پر ان کا ریکارڈ غیر معمولی ہے۔‘انہوں نے عمران خان کی ماحول دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران کی قیادت میں پاکستان نے ماحولیاتی بحالی کے حوالے سے بہت کام کیا اور عالمی سطح پر اپنے آپ کو منوایا۔
یاد رہے کہ بین گولڈ سمتھ لندن میں سرمایہ کاری فرم ’مینہیڈن‘ کے بانی اور سی ای او ہیں، جو توانائی اور وسائل کی کارکردگی کے حوالے سے کام کرتی ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی پارلیمنٹ میں کارروائی دیکھنے کے لیے پہنچ گئی تھیں اور ان کا جھکائو عمران خان کی مخالف قوتوں کی طرف تھا تاہم جمائما خان کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔
My brother-in-law @ImranKhanPTI is a good and honourable man, motivated only by a strong desire to do good by his country. His record as PM is exceptional, most of all on the biggest issue of our time: Pakistan under Imran is now a world leader on environmental restoration.🙏
— Ben Goldsmith (@BenGoldsmith) April 9, 2022
علی محمد اسمبلی سے جاتے ہوئے عمران خان کی کونسی نشانی اپنے ساتھ لے گئے؟
میری جان کوخطرہ۔شیخ رشید نے بھی وزارت چھوڑنے پر سکیورٹی مانگ لی