Monday January 20, 2025

علی محمد اسمبلی سے جاتے ہوئے عمران خان کی کونسی نشانی اپنے ساتھ لے گئے؟

سابق حکومت میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کی ذمہ داریاں نبھانے والے علی محمد خان ایوان سے جاتے وقت اپنے لیڈر عمران خان سے منسلک ایک چیز ساتھ لے گئے اور انہوں نے کہا کہ وہ یہ تب ہی واپس کریں گے جب عمران خان دوبارہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوں گے۔ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

میری جان کوخطرہ۔شیخ رشید نے بھی وزارت چھوڑنے پر سکیورٹی مانگ لی

اس موقع پر جہاں تمام حکومتی اراکین ایوان سے چلے گئے وہاں واحد شخص علی محمد خان ایوان میں بیٹھے رہے، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ عمران خان کی یادگار کے طور پر ایک چیز لے جا رہے ہیں۔ علی محمد خان نے لکھا کہ ہر ممبر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیٹ پہ اس کا تقسیمی نمبرہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان کی وزیراعظم کی سیٹ پہ موجود یہ تقسیمی نمبر ساتھ لے آیا ہوں، وہاں نہیں چھوڑا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے اور جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاؤں گا انشاءاللّٰہ۔

“عمران خان نے حکومت قربان کردی لیکن غلامی قبول نہیں کی” علی محمد خان کا اسمبلی میں انتہائی جذباتی خطاب

تحریک عدم اعتماد کامیاب، عمران خان وزیر اعظم کے عہدے سے فارغ ہوگئے

FOLLOW US