Saturday November 23, 2024

تنہا ہوں لیکن قوم کیلئے لڑوں گا، زیادہ سے زیادہ مجھے جیل میں ڈال سکتی ہے، پہلے کبھی شکست تسلیم کی نہ اب کروں گا،عمران خان

اسلام آباد : عمران خان کا کہنا ہے کہ تنہا ہوں لیکن قوم کیلئے لڑوں گا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے سینئر صحافیوں سے کی گئی ملاقات میں اہم باتیں کی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تنہا ہوں لیکن قوم کیلئے لڑوں گا سمجھوتہ نہیں کروں گا، اپوزیشن زیادہ سے زیادہ مجھے جیل میں ڈال سکتی ہے، پہلے کبھی شکست تسلیم کی نہ اب کروں گا، قوم کیلئے آخری گیند تک مقابلہ کروں گا پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

علی محمد اسمبلی سے جاتے ہوئے عمران خان کی کونسی نشانی اپنے ساتھ لے گئے؟

وزیر اعظم نے عسکری ڈویژن میں تبدیلیوں کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی اہم اجلاس ہوتا ہے، افواہوں کا بازار گرم ہو جاتا ہے، عالمی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط اہم شخصیات سے شیئر کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد دھمکی آمیز خط چیف جسٹس آف پاکستان، چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دکھایا جائے گا۔

میری جان کوخطرہ۔شیخ رشید نے بھی وزارت چھوڑنے پر سکیورٹی مانگ لی

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی تصدیق کی۔ دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق آج 9اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ کو رات 12 بجے کھولنے کا حکم جاری کردیا گیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دروزاے کھول دیے جائیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سیشن کرسکتی ہے۔ اسی طرح چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی دروازے10بجے کھولنے کا حکم دیا ہے۔ تمام عملے کو پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی اسپیکر اسد قیصر کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قائل کرلیا ہے، جس پراسپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے5 رکنی بنچ کے7 اپریل 2022 کے فیصلہ پر نظرثانی کیلئے درخواست بھی دائرکردی ہے،

“عمران خان نے حکومت قربان کردی لیکن غلامی قبول نہیں کی” علی محمد خان کا اسمبلی میں انتہائی جذباتی خطاب

درخواست پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دائر کی ، درخواست میں 5 رکنی بنچ کے 7 اپریل کے حکم کو واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ قومی اسمبلی کو آرٹیکل 69 کے تحت ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتی، عدم اعتماد یا وزیراعظم انتخاب 1973 کے آئین میں تفصیل سے لکھا ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ دی، جو آئینی تھی، سپریم کورٹ کو اختیار نہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کو مائیکرومینج کرے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ 5رکنی بنچ کے 7اپریل کے حکم کو واپس لیا جائے۔

FOLLOW US