اسلام آباد : ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ رات کی برف باری کے باعث ہونے والی اموات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق برف باری میں پھنسنے والی گاڑی میں انتقال کرنے والوں میں اسلام آباد کے اے ایس آئی نوید اقبال، ان کی اہلیہ، 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔گاڑیوں میں ٹھٹھر کر انتقال کر جانے والوں میں 46 سالہ محمد شہزاد ولد اسماعیل، ان کی 35 سالہ اہلیہ اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ انتقال کرنے والوں میںگوجرانوالہ کے 31 سالہ اشفاق ولد یونس اور لاہور کے 31 سالہ معروف ولد اشرف شامل ہیں۔پھنسی ہوئی گاڑی میں انتقال کرنے والوں میں 21 سالہ محمد بلال ولد غفار، 24 سالہ محمد بلال حسین ولد سید غوث بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ مری میں پھنسنے والی گاڑی میں سردی کے باعث ٹھٹھر کر انتقال کرجانے والے 1 شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے رات مری میں پھنسنے والی گاڑیوں میں 16 سے19 افراد کی اموات کی تصدیق کی ہے،
جبکہ نتھیا گلی میں بھی 3 اموات ہوئی ہیں۔مری میں برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے، امدادی کارروائیوں کے لیے پاک فوج کی 5 پیدل پلاٹون، ایف سی اور رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔مری میں برف باری کے باعث ہونے والی اموات میں زاہد ولد ظہور عمر 27 سال ، کمال آباد ،کیری بولان ، اشفاق ولد یونس عمر 31 سال،گوجرانوالہ کار نمبر LEA-9312۔معروف ولد اشرف عمر 31 لاہور، کار نمبر LEA-9312۔نامعلوم مرد عمر 30 لاہور کار LEA-9312۔نوید اقبال ولد مراقب اے ایس آئی اسلام آباد پولیس عمر 49 کار نمبر 483،مسز نوید اقبال عمر 43 کار نمبر 483چار بیٹیاں دو بیٹے، نوید اقبال نام نہیں معلوم ،اسد ولد زمان شاہ عمر 22 ، مردان کار نمبر VXR-NG-424،محمد بلال ولد غفار عمر 21 مردان کار نمبر VXR-NG-424،محمد بلال حسین ولد سید غوس خان عمر 24 کراچی،کار نمبر VXR-424ہے ۔
سلمان خان سمیت 6 بالی وڈ اداکاروں اور اداکارائوں کی خود کشی کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا
جہاز کسی جماعت میں نہیں جائے گا، پارٹی فنڈنگ کیس رپورٹ کے بعد تحریک انصاف کا چلنا مشکل ہوگیا