لاہور : راجہ ریاض کے مطابق جہانگیر ترین کا جہاز کسی جماعت میں نہیں جائے گا، پارٹی فنڈنگ کیس رپورٹ کے بعد تحریک انصاف کا چلنا مشکل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ میں شامل حکومتی ایم این اے راجہ ریاض نے اپنے گروپ کے سیاسی عزائم واضح کر دیے۔ رکن قومی اسمبلی کی جانب سے کہا گیا کہ جہانگیرترین کا جہاز کسی جماعت میں نہیں جائے گا، اپنا آزاد گروپ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس رپورٹ کے بعد تحریک انصاف کا چلنا مشکل ہوگیا ہے، عمران خان نے بہت امیدیں دلائیں تھیں لیکن آج ملک میں غریب سانس نہیں لے سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیرترین کا جہاز جہاں جائے گا ان کے ساتھ ہی جائیں گے، تاہم کسی جماعت میں جانے کی بجائے اپنا آزاد گروپ بنائیں گے۔
اس سے قبل جمعہ کے روز رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی کے تقریب میں شرکت کے موقع پر ن لیگ کے ایم این اے ایاز صادق کیساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں، خوشی کے اس موقع پر سعد رفیق کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صحافی نے سوال کیا لوگ آپ کے حوالے سے بڑی قیاس آرائی کرتے ہیں کیا یہ صرف دوستیاں ہی رہیں گی جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ دوستیاں ہمیشہ ایسے ہی چلیں گی۔ صحافی نے سوال کیا جہاز کا رخ کبھی اس طرف آئے گا جس پر جہانگیر ترین نے قہقہ لگایا ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود ایاز صادق نے کہا کہ ان سے پوچھیں یہ مسکرا کیوں رہے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ خوشی کے موقع پر آئے ہیں، آگے دیکھیں جو ہونا ہوگا وہی ہوگا۔صحافی نے دوبارہ سوال دوہرایا جہاز کبھی آ سکتا ہے جس پر جہانگیر ترین نے مسکراہتے ہوئے اور ہنستے ہوئے کہا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ یہ مسکرا رہے ہیں ۔ صحافی نے سوال کیا آپ چاہتے ہیں یہ مسکراہتے رہیں جس پر ایاز صادق نے کہا کہ سوائے عمران خان کے سب ہی مسکرائیں تو اچھا ہے یہ ملک کے لئے بھی اچھا ہے جس پر وہاں موجود تمام افراد نے بھرپور قہقہ لگایا۔
مری کی صورتحال انتہائی خراب سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا
مری کی صورتحال انتہائی خراب سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا