Monday May 20, 2024

سلمان خان سمیت 6 بالی وڈ اداکاروں اور اداکارائوں کی خود کشی کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا

اسلام آباد : بھارتی کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو میں نظر آنے والے کامیڈین تیرتھانند نے حال ہی میں خودکشی کی نیت سے زہر کھا لیا مگر پڑوسیوں کی مدد سے انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی جان بچ گئی۔ 15 سال سے انڈسٹری کا حصہ رہنے والے کامیڈین کووڈ کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ تیرتھانند سے پہلے بھی کئی بڑے ستارے اپنے حالات سے شکست کھانے اور بیماری سے تنگ آکر خودکشی کرنے کا ذہن بنا چکے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ کون ہیں وہ مشہور شخصیات- جانی لیور: بھارتی اداکار اور کامیڈین جانی لیور کا بچپن غربت میں گزرا، ان کے والد شرابی تھے جس کی وجہ سے جانی لیور خود بھی گلیوں میں قلم بیچ کر پیسے کماتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایسے ہی ایک دن حالات سے پریشان ہو کر جانی لیور نے بھی خودکشی کرنے کا ارادہ کر لیا لیکن انہوں نے خاندان کے بارے میں سوچ کر اپنا ارادہ بدل لیا۔ ادھیان سمن:

جہاز کسی جماعت میں نہیں جائے گا، پارٹی فنڈنگ کیس رپورٹ کے بعد تحریک انصاف کا چلنا مشکل ہوگیا

اداکار ادھیان سمن ایک وقت میں ڈپریشن کا شکار ہو چکے تھے ۔ لابی کلچر کا شکار ہونے کے بعد ادھیان کو فلموں سے نکال دیا گیا، ساتھ ہی انہوں نے کنگنا سے علیحدگی بھی اختیار کر لی تھی جس سے نمٹنا ان کے لیے بہت مشکل تھا۔ ادھیان کے والد شیکھر سمن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ایک وقت تھا جب ادھیان نے خود انہیں بتایا تھا کہ وہ بار بار خودکشی کرنے کے بارے میں سوچ چکے ہیں۔ منوج باجپائی: ہیومنز آف بامبے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں منوج باجپائی نے بتایا کہ وہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں داخلہ لینے کا خواب دیکھتے تھے لیکن جب انہیں مسترد کردیا گیا تو انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اس ڈر سے منوج کے تمام دوست ان کے ساتھ رہنے لگے تاکہ وہ دوبارہ خودکشی کی کوشش نہ کرے۔ آج منوج انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ شمع سکندر: بھارتی ٹی وی کی معروف شخصیت شمع سکندر نے بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔ ڈپریشن کا شکار ہونے کی وجہ سے شمع نے ایک ہی رات میں نیند کی کئی گولیاں کھا لیں۔ گولیاں لینے سے پہلے اداکارہ نے اپنی والدہ سے کہا کہ وہ اسے صبح نہ اٹھائیں اور اپنے بینک اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات اپنے بھائی کو بھیج دیں، رات گئے شبہ ہونے پر ان کے بھائی نے اپنی والدہ سے رابطہ کیا جس سے شمع کی جان بچ گئی۔ سلمان خان: بالی وڈ اداکار سلمان خان کئی سالوں سے ٹرائی جیمینل نیورالجیا نامی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس بیماری کو خودکشی کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔ اس مرض میں مبتلا شخص کے اعصاب میں ناقابل برداشت درد پیدا ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے بتایا تھا کہ انہوں نے اس بیماری سے لڑتے ہوئے کئی بار خودکشی کرنے کا بھی سوچا ہے۔ جیسمین بھسین: ٹیلی ویژن اداکارہ جیسمین بھسین کو اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی مختلف رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی جلد خراب تھی جس کی وجہ سے ان کی توہین کی گئی اور بار بار مسترد کر دیا گیا۔ ایک موقع پر جیسمین نے پریشان ہو کر خودکشی کی کوشش بھی کی اور اس بات کا انکشاف خود اداکارہ نے بگ باس میں کیا۔

مری میں جاں بحق ہونے والی فیملی اسلام آباد کے پولیس آفیسر کی تھی اے ایس آئی نوید اقبال تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔ اسلام آباد پولیس

مری کی صورتحال انتہائی خراب سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا

FOLLOW US