Monday May 20, 2024

بچوں کے ہمراہ جان کی بازی ہارنے والے نوید اقبال کے ساتھ مری میں کیا ہوا ؟ کزن طیب نے دلخراش واقعہ کی تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد : مری میں شدید برفباری میں پھنسنے کے باعث اسلام آباد پولیس کے اہلکار نوید اقبال اہل خانہ سمیت دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں جن کے کزن کی نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو نے سب کو رلا کر رکھ دیاہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں نوید اقبال کے کزن طیب گوندل نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نوید اپنی تین بیٹیوں، بیٹے، بہن ، بھانجی اور بھتیجے کے ساتھ مری گئے ہوئے تھے ، میں اس لیے بچ گیا کیونکہ ہم اپنی گاڑی نہیں بلکہ لوکل ٹرانسپورٹ پر گئے تھے جبکہ نوید فیملی کے ہمراہ اپنی گاڑی میں تھا ، اس نے مجھے چھ بجے کال کر کے بتایا کہ ہم پھنس گئے ہیں۔ طیب کا کہناتھا کہ اس مقام پر چوبیس گھنٹے سے گاڑیاں پھنسی ہوئی تھیں جبکہ انتظامیہ نے کوئی دیہان نہیں دیا ، نتھیا گلی میں دو سے چار ہزار گاڑیاں پھنس چکی تھیں ، میرا آخری مرتبہ ان سے رابطہ صبح چار بجے ہوا تھا جس دوران انہوں نے مجھ سے سی پی او ساجد کا نمبر مانگا ، میری ان سے بھی بات ہوئی اور انہیں نوید کی کال کی ریکارڈنگ بھی بھیجی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔

سلمان خان سمیت 6 بالی وڈ اداکاروں اور اداکارائوں کی خود کشی کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا

نوید اقبال کے کزن نے مزید بتایا کہ میں نے ایس ایس پی ٹریفک سے بھی رابطہ کیا، سوشل میڈیا پر خبریں دیں، بطور صحافی وزیراعظم عمران خان، عثمان بزدار، شیخ رشید اور فواد چوہدری کے ذاتی واٹس ایپ پر میسج کیے مگر کوئی جواب نہیں آیا، صرف شیخ رشید نے پریس ریلیز جاری کی کہ اقدامات کیے جارہے ہیں جب کہ سی پی او غفلت کا مظاہرہ نہ کرتے تو جانیں بچ جاتیں۔ طیب گوندل نے بتایا کہ نوید اقبال دل کے مریض تھے، ان کے ساتھ بچے بھی تھے، نوید سے آخری بار رابطہ ہوا تو انہوں نے کہا کہ آپ ہی مجھے نکال سکتے ہو، مجھے اگر پتا ہوتا حکومت اتنی نااہل ہے تو خود کچھ کرلیتا۔

جہاز کسی جماعت میں نہیں جائے گا، پارٹی فنڈنگ کیس رپورٹ کے بعد تحریک انصاف کا چلنا مشکل ہوگیا

مری میں جاں بحق ہونے والی فیملی اسلام آباد کے پولیس آفیسر کی تھی اے ایس آئی نوید اقبال تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔ اسلام آباد پولیس

FOLLOW US