Sunday January 19, 2025

مری میں جاں بحق ہونے والی فیملی اسلام آباد کے پولیس آفیسر کی تھی اے ایس آئی نوید اقبال تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔ اسلام آباد پولیس

مری : مری میں گاڑی میں جاں بحق ہونے والی فیملی اسلام آباد کے پولیس افسر کی تھی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے ایس آئی نوید اقبال تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔ اے ایس آئی گلڈنہ روڈ پر گاڑی میں ہی بیوی بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور 16 سے 19 افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رات سے ایک ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مری میں گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی گاڑیوں میں اموات ہوئی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مری میں ایف سی اور رینجرز کو بھی امدادی کارروائیوں کے لیے طلب کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاک فوج کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔

مری کی صورتحال انتہائی خراب سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ مری جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں، صرف کمبل، ادویات اور کھانے پینے کا سامان لے جانے والوں کو جانے کی اجازت ہو گی، پیدل جانے والوں کے لیے بھی راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب حکومت پنجاب نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور دفاتر سیاحوں کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا ، اور ہدایت کی کہ مری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔خیال رہے کہ مری میں برفباری شروع ہوتے ہی ہزاروں سیاح سیاحتی مقام کی سیر کو پہنچ گئے تھے لیکن شدید برفباری کے باعث سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور خواتین اور بچوں سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد نے رات خون جما دینے والی سردی میں کھلے آسمان تلے گاڑیوں میں ہی گزاری۔

مری میں ایک ہزار گاڑی پھنسی ہونے کا انکشاف لیکن اب تک کتنے سیاحوں کی موت ہوچکی؟ وزیر داخلہ نے تصدیق کردی

سول آرمڈفورسزکومری میں طلب کرنےکا اعلان ، پریشان کن وجہ بھی سامنے آگئی

News Source: UrduPoint

FOLLOW US