اسلام آباد: وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہےکہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار روزگار فراہم کرنے کی کوششیں کرتے ہوئےقرضوں کی تقسیم کا عمل تیز کردیا ہے، روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہاہے،روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ تازہ ترین اعداد و شمار آئندہ چند روز میں جاری کردیئے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے اب تک 25 ارب روپے کا قرض منظور کیا گیا، کراچی کا نوجوان محمد جنید بھی ہزاروں خوش نصیب نوجوانوں میں شامل ہے،جنید 15 سے 20 دن میں 70 ہزار روپے تک ماہانہ کمانے لگا ہے،نوجوانوں سے کامیاب جوان لون سکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتا ہوں۔
ساڑھے300کنال کےگھرمیں بیٹھ کرریاست مدینہ کی بات کرنا مذاق ہے۔شہباز شریف
عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ہزاروں نوجوان اپنے روزگار کا خواب پورا کر چکے ہیں ، حکومت کے اس مثالی تعاون سے ہر نوجوان فائدہ اٹھا سکتا ہے،آج ہی کاروبار کی منصوبہ بندی کر کے قرض کیلئے بینک میں درخواست دیں،قرض کی تقسیم کے اپنے طے شدہ ہدف کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، آئندہ چند دنوں میں مکمل رپورٹ عوام کے سامنے پیش کروں گا۔
پاکستان اداکارہ صنم چوہدری نے دین کی خاطر اداکاری کو خیر باد کہہ دیا