Tuesday January 21, 2025

پاکستان اداکارہ صنم چوہدری نے دین کی خاطر اداکاری کو خیر باد کہہ دیا

اسلام آباد : میرے خاندان نے اللہ کی طرف پلٹنے پر میرا بہترین استقبال کیا ، صنم چوہدری نے دین کی خاطر اداکاری کو خیر باد کہہ دیا، صنم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی: اداکارہ صنم چوہدری نے دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صنم چوہدری نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔
انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ’میرے خاندان نے اللہ کی طرف پلٹنے پر میرا اس طریقے سے استقبال کیا ہے، یہ بہت پُرمسرت ہے، شکریہ‘۔صنم چوہدری کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کو یقین ہو چلا ہے کہ انہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے۔ مداح انہیں کمنٹس میں استقامت کی دعائیں دے رہے ہیں تاہم صنم چوہدری کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔

کورونا وبا پھیلانے کے الزام کا سامنا کرنے والے تبلیغی جماعت کے 12 اراکین بے گناہ قرار

صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بائیو بھی ’اداکارہ‘ سے تبدیل کر کے ’ایک مسلمان ماں جو اسلام سیکھ رہی ہے‘ کر دیا ہے۔انہوں نے کچھ روز قبل اسٹاگرام پر سورة الأحزاب کی ایک آیات شیئر کی تھی اور لکھا تھا ’قرآن پاک پڑھنے سے مجھے میرا جواب مل گیا، اور میں اللہ کی طرف پلٹتی ہوں۔ اللہ تیرا شکر!‘۔واضح رہے کہ صنم چوہدری نے 2013 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم انہیں شہرت ڈرامہ سیریل گھر تتلی کا پر ‘سے ملی۔ وہ 2019 سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہیں اور اب انہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر صرف ان کے نکاح کی کچھ تصاویر موجود ہیں ۔صنم چوہدری سے قبل معروف اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں اداکار فیروز خان نے کہا کہ ’میرے مداح اس حوالے سے میرے بیان کا انتظار کررہے تھے، میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں‘۔

پاک افغان بارڈر پرفوجی چوکی پر حملے پر 3 دہشتگردمارے گئے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہیدہو گئے، آئی ایس پی آر

ڈرامے ’خانی‘ میں ’میر ہادی‘ کا کردار ادا کرنے والے فیروز خان نے مزید لکھا کہ ’میں اب اپنی خدمات اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کے لیے وقف کررہا ہوں، آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے اور میرے عزیزوں کیلئے دعا کریں‘۔فیروز خان نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے بھی پیغامات ٹوئٹ کیے جن میں انہوں نے احادیث اور قرآنی آیات کا حوالہ دیا۔تاہم بعدازاں فیروز خان نے دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری دی اور وہ مشہور ڈرامہ ’’خدا اور محبت‘ ‘ میں نظر آ رہے ہیں۔

سڑک پر لگے بورڈز پر مرمت کرنے والے ٹھیکیدار کا نمبر درج کرنے کا فیصلہ سڑک پر پڑے گڑھوں سے پریشان عوام خود ٹھیکیدار کو فون کریں گے

FOLLOW US