Friday May 10, 2024

آج ہمیں کوئی منہ لگانے کوتیارنہیں ،چند غلط فیصلوں نے پاکستان کو اس نہج تک پہنچادیا ،ایم پی اے حناپرویزبٹ حکومت پربرس پڑیں

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی عمرا ن نیازی کی الیکٹرانک مشینوں کو ناکارہ قراردے دیا ہے۔یہ حکومت کیلئے ایک اور شرمندگی کی بات ہے۔عمران نیازی 2023کے الیکشن میں بھی ووٹ چوری کا منصوبہ بنارہے تھے۔لیکن الیکشن کمیشن نے ان کا یہ منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔دھندلی کی پیداوار حکومت دھندلی کے ذریعے ہی دوبارہ حکومت بنانے کی پلائننگ کررہی تھی۔عمران خان کی تین سالہ کارکردگی صرف عثمان بزدار جیسے قوم کو تحفے ہیں۔حناپرویز بٹ نے کہا عمران خان نے حکومت میں آنے کیلئے سب سے پہلے بوٹ پالش کیے پھر آر ٹی ایس کا سہارا لیا۔عمران خان آر ٹی ایس کے بعد ووٹنگ مشین کا سہارا لینا چاہتے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے اس کا ناکارہ قراردے دیا ہے۔بار بار دھندلی سے حکومتیں نہیں بنتی اور نہ بوٹ پالش سے وزیراعظم بننا جا سکتا ہے۔چند غلط فیصلوں نے پاکستان کو اس نہج تک پہنچادیا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو کوئی منہ لگانے کو تیار نہیں ہے۔برطانیہ جیسا ملک بھی پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہیں نکال رہا ہے یہ عمران نیازی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاک افغان بارڈر پرفوجی چوکی پر حملے پر 3 دہشتگردمارے گئے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہیدہو گئے، آئی ایس پی آر

سڑک پر لگے بورڈز پر مرمت کرنے والے ٹھیکیدار کا نمبر درج کرنے کا فیصلہ سڑک پر پڑے گڑھوں سے پریشان عوام خود ٹھیکیدار کو فون کریں گے

پاکستان اداکارہ صنم چوہدری نے دین کی خاطر اداکاری کو خیر باد کہہ دیا

FOLLOW US