کابل : ترجمان طالبان کا موسیقی کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ عوامی مقامات پر موسیقی پر پابندی ہو گی۔اسلام میں موسیقی حرام ہے۔لیکن اس حوالے سے ہم لوگوں پر دباؤ ڈالنے کی بجائے کوشش کریں گے کہ وہ ایسا نہ کریں۔خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو اسکول، کالجز اور دفاتر میں کام کی اجازت ہو گی۔ خواتین کو 3 یا اس سے زیادہ دن کے سفر پر محرم کے ساتھ جانا لازمی ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کا نقاب اور گھروں میں رہنے والی بات بے بنیاد ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ 20 سال بعد اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ نے نائن الیون کے حملے کیے۔
امریکا نے نائن الیون کو جنگ کے لیے بہانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم مستقبل بنانا چاہتے ہیں اور ماضی کو بھول جانا چاہتے ہیں۔قبل ازیں نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سویت دور سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا رہا پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا۔ طالبان کاکابل فتح کرنےمیں پاکستان کاکوئی کردار نہیں۔ کابل اپنے زور بازو سےفتح کیا، پاکستان کا کوئی کردارنہیں ہے۔ پاکستان سے تعلقات کی بنیاد پروپیگنڈے پر نہیں حقائق پرہوگی ،پاکستان سےدوستانہ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کےخواہشمند ہیں۔ طالبان نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کےخلاف اپنی سر زمین استعمال نہیں ہونےدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ داعش ختم ہوچکی ہےاس کا وجود اب افغانستان میں نہیں رہا مجھے نہیں لگتااب پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں ہے کسی تنظیم نے افغانستان سے پاکستان میں گڑبڑکی کوشش کی توروکیں گے۔
پاکستان میں آج بھی لاکھوں کی تعدادمیں افغان مہاجرین رہائش پذیرہیں پاکستان سےٹرانزٹ ٹریڈ میں آسانیاں پیداکریں گے پاکستان سےکاروبارکرنےوالوں کوسہولتیں فراہم کریں گے پاکستان نےتورخم سرحد پر پاسپورٹ اورویزہ لازمی قراردیاہے پاسپورٹ اورویزہ لازمی قرار دینے کی وجہ سےافغان شہریوں کو مشکلات ہیں پاکستان چمن اورتورخم سرحدپرپاکستان آسانیاں پیدا کرے، ہم بھی کریں گے سرحد پرآسانیاں دونوں ممالک کے امن اورمعیشت کےمفادمیں ہے ٹیکس میں مزید کمی کریں گے تاکہ تجارت کوفروغ ملے۔
پی ٹی آئی حکومت کو اپنی 3سالہ کارکردگی دکھانے کیلئے بھارتی ویب سائٹ سے تصاویر لینی پڑ گئیں