Sunday January 19, 2025

بل گیٹس نے دوبارہ سابقہ اہلیہ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

لندن: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے سابق اہلیہ میلنڈا کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کا خواہش کا اظہار کیا ہے۔ دی سنڈے ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ ان کی شادی شدہ زندگی بڑی اچھی تھی، تاہم بچوں کے بڑے ہونے اور گھر چھوڑنے کے بعد ہر شادی تبدیلیوں سے گزرتی ہے اور ہمارے معاملے میں تبدیلی طلاق تھی. بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میں کسی اور سے شادی کا انتخاب نہیں کروں گا، انہوں نے کہا کہ میری مستقبل کے حوالے سے کوئی پلاننگ نہیں ہے لیکن اگر شادی ہوئی تو میلنڈا کا انتخاب کروں گا۔

“انشا اللہ اگلی عید پر ہم حقیقی آزادی کے راستے پر ہوں گے” عمران خان نے عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا نے 27 سال ساتھ گزارنے کے بعد گزشتہ سال مئی میں عیلحدگی کا اعلان کیا تھا۔ رواں سال مارچ میں میلنڈا نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بھی ایک دوسرے کے دوست ہیں اور ان کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ جاری ہے۔

‏عمران خان کا عید کے بعد 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان، کون کونسے شہر شامل ہیں؟ شیڈول سامنے آگیا

عید کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ، گرفتاریاں بھی متوقع ، جلد واضح ہو جائیگا کس کا پلڑا بھاری ہے: تجزیہ کار

FOLLOW US