Sunday January 19, 2025

‏عمران خان کا عید کے بعد 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان، کون کونسے شہر شامل ہیں؟ شیڈول سامنے آگیا

اسلام آباد : تحریک انصاف نے عید کے بعد چھ شہروں میں بڑے جلسوں کا اعلان کردیا جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کا بیانیہ اجاگر کرتے ہوئے اسلام آباد مارچ میں لوگوں کو بڑی تعداد میں شرکت کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔عمران خان جلسوں کا آغاز 6 مئی کو ہوم گراؤنڈ میانوالی سے کریں گے جب کہ 10 مئی کو جہلم، 12 مئی کو اٹک، 14 مئی کو سیالکوٹ، 15 مئی کو فیصل آباد اور 19 مئی کو چکوال میں جلسہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عید کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی اپنے جلسوں کا اعلان کردیا ہے جس سے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز خطاب کریں گی جب کہ جلسوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عمران خان نے جوبائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

عید کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ، گرفتاریاں بھی متوقع ، جلد واضح ہو جائیگا کس کا پلڑا بھاری ہے: تجزیہ کار

عمران خان کی مقبولیت پھر گر گئی کیونکہ۔۔۔ سینئر صحافی حامد میر کا تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US