Sunday January 19, 2025

“انشا اللہ اگلی عید پر ہم حقیقی آزادی کے راستے پر ہوں گے” عمران خان نے عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے ہر شہری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ “انشااللہ اگلی عید پر ہم حقیقی آزادی کے راستے پرہوں گے”۔

‏عمران خان کا عید کے بعد 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان، کون کونسے شہر شامل ہیں؟ شیڈول سامنے آگیا

عمران خان نےنماز عید چیئرمین سیکرٹریٹ میں قائم مسجد میں ادا کی، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماوکارکنان نے بھی عمران خان کےساتھ نمازاداکی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعدملکی ترقی وسلامتی،آزادی وخودمختاری کیلئےدعائیں کی گئیں، بعد ازاں کارکنان و قائدین نے عمران خان کو عید کی مبارکباد دی۔

عید کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ، گرفتاریاں بھی متوقع ، جلد واضح ہو جائیگا کس کا پلڑا بھاری ہے: تجزیہ کار

FOLLOW US