Sunday January 19, 2025

پی ٹی آئی و سابق شوہر عمران خان سے کوئی لینا دینا نہیں، جمائما کا پارہ ہائی ، بڑا بیان جاری کردیا

لندن: عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ آج کل پاکستان میں خوب سرخیوں میں ہیں جس کی وجہ لندن میں اُن کے گھر کے بعد احتجاج کا ہونا ہے ۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے 90 کی دہائی کا لاہور ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیے کا سامنا کررہی ہیں۔جمائما کی جانب سے ٹوئٹر پر جب گھر کے باہر احتجاج کی اطلاع دی گئی تو جمائما کا نام پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر آگیا، اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اس احتجاج کی مذمت کی۔

عمران خان کو واپس نہ لائے تو جیلیں بھر دیں گے، شیخ رشید نے کس کو دھمکی دے دی؟

پاکستانیوں کے لاتعداد ٹوئٹس پر جمائما بھی کھل کر جواب دے رہی ہیں اور بار بار واضح کررہی ہیں کہ ان کا پاکستان کی سیاست، سابق شوہر عمران خان یا ان کی پارٹی تحریکِ انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ایک پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ انہیں متعدد بار عمران خان کو کچھ چیزیں بتانے کا کہا جاتا ہے لیکن یہ واضح ہے کہ وہ میرے سابق شوہر ہیں اور ان سے میرا اب کوئی تعلق نہیں ہے، نا ہی اُن کی جماعت پی ٹی آئی پر میرا کوئی اثر ہے۔ماضی میں پاکستانی سیاست پر تبصرہ کرنے پر ’منافق‘ کا لقب پانے پر جمائما بھی خاموش نہ رہ سکیں اور سوال کِیا کہ کیا ماضی میں سیاسی رائے کا اظہار کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مجھے نسل پرستانہ بدسلوکی کا نشانہ بنایا جائے اور کیا میرے گھر کا پتہ سوشل میڈیا پر شائع کیا جائے؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ میرے بچے، جنہوں نے کبھی پاکستانی سیاست پر تبصرہ نہیں کیا انہیں بھی نشانہ بنایا جائے؟جمائما کا کہنا تھا کہ ’انتہائی احترام کے ساتھ، میں اپنے سابق شوہر یا اپنے بھائی کے سیاسی اعمال یا بیانات کی ذمہ دار نہیں ہوں۔‘واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، ان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما کے ہمراہ رہتے ہیں۔

” ملک میں افراتفری پھیلنے والی ہے “خود ہی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی پر حملہ کروا کر پی ٹی آئی کے فواد چوہدری کی دہائی

عمران خان کے سب سے متنازع مشیر رات کے اندھیرے میں پاکستان سے نکل گئے

FOLLOW US